د البندین اور گرد ونواح میں زلزلہ، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی
کوئٹہ(این این آئی)زلزلہ پیمامرکز کے مطابق د البندین اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح 9بجکر 2منٹ پر دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 35کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین سے 100کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا ۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
Load/Hide Comments


