عوامی مسائل کا مقامی سطح پر فوری حل عوام و صوبے کو مشکلات سے بچا سکتا ہے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

ڈیرہ بگٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے آبائی علاقہ ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا،دورے کے دوران قبائلی عمائدین اور اپنے حلقے کے عوام سے روایتی بلوچی حال احوال، علاقائی صورتحال پر گفتگو کی،وزیر اعلیٰ عوام میں گھل مل گئے،انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران مختلف عوامی مسائل کے حل کیلئے موقع پر مختلف محکموں سے متعلق عوامی شکایات کا فوری نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھیں، عوامی مسائل کا مقامی سطح پر فوری حل عوام کو صوبائی دارالحکومت کو آنے والی مشکلات سے بچا سکتا ہے، بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں گورننس کو بہتر بنا کر عوامی مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے کا مو¿ثر طریقہ کار مرتب کررہے ہیں،بلوچستان میں سینکڑوں بند اسکول کھول کر عملی طور پر فعال کر دئیے گئے ، تعلیم ہی ملک، قوم اور خاندانوں کی ترقی کی بنیاد ہے، دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں صوبے میں امن کی ضامن ہیں، دہشت گرد نہتے لوگوں کو نشانہ بنا کر انسانیت سے عاری ہوچکے ہیں،صوبے میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، جشن آزادی کی خوشیوں میں اپنے عظیم شہداءکو نہیں بھولے، شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قبائلی عمائدین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ان کے احسن اقدامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں پہلی بار بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے موجودہ حکومت کا اعزاز ہیں،ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حکومتی اقدامات کے ثمرات نمایاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں