7سالہ گمشدہ بچی بازیاب، اغواہ کار گرفتار

کوئٹہ:کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 روز قبل ریلوے کالونی سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی کو بازیاب کروالیا اور اغوا کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کالونی سیاغوا ہونے والی 7 سالہ بچی بی بی لاریب ولد سید رسول شاہ کو بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا ہے ریلوے کالونی سے آٹھ سالہ بچی لاریب کو 24اگست کو اغوا کرلیاگیاتھا پولیس کے مطابق گرفتار اغوا کار سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں