ینگ ڈاکٹرز کی حمایت سے تحریک کو تقویت ملی ہے۔ تحریک بحالی بی ایم سی

ینگ ڈاکٹرز کی حمایت سے تحریک کو تقویت ملی ہے بولان میڈیکل کالج بحالی صوبے کے مفاد میں ہے چئرمین بحالی بولان میڈیکل کالج حاجی عبداللہ خان صافی رہنماہ تحریک ندیم احمد خان میر زیب شاھوانی جنرل سیکرٹری تحریک بحالی مشتاق احمد لہڑی جنرل سیکرٹری ایپکا بی ایم سی ڈاکٹر اعجاز بلوچ ڈاکٹر الیاس بلوچ اور عبدالباسط شاہ نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی حمایت اس بات کو ثبوت ہے کہ شعبہ صحت کی بہتری کے لیے بولان میڈیکل کالج بحالی ناگیزیر ہے ینگ ڈاکٹرز کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں تحریک کو روکنا ممکن نہیں ہے میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ ملازمین و طلباء کی استحصال کی پالیسی پر گامزن ہے تین ستمبر کو دھرنہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا اتحاد و اتفاق کی بدولت منزل تک پہنچ پاے گے ۔
تحریک سے دستبرداری کا سوال پیدا نہیں ہوتا میڈیکل انتظامیہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لا رہی ہے ادرےکو چلانےکےلیےجان بوجھ کر رولز وضع نہیں کیےجارہےہیں تاکہ پسندناپسندکی پالیسی چلتی رہے سزیافتہ عناصرکو ترقیوں سے نوازنا میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی ارادوں کی غمازی کرنےکےلیے کافی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں