پشین،ٹریفک حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

پشین: پشین کے علاقے یارو کے قریب ٹریفک حادثہ، 2بچوں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یاروا کے علاقے عجوا ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 2بچوں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پشین منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ زخمیوں شمائلہ ولد سید نور محمد سکنہ کربلا، حزب اللہ ولد سید سلطان شاہ اور سید مصور خان ولد سید نور محمد سکنہ کربلا شامل ہیں۔ حادثہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں