’ہائی شَن طوفان‘ نے جاپان میں اثر دکھانا شروع کردیا

سمندری طوفان ’ہائی شَن‘ (Haishen) جاپان کے جنوبی حصے کے قریب پہنچ گیا، طوفان کے زیر اثر جزیرے امامی ((Amami میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش شروع ہوگئی ہے اور سمندر میں لہریں بلند ہیں۔

جاپان کے جنوبی حصے کو سمندری طوفان ’ہائی شَن‘کا سامنا ہے، جس کے باعث جزیرے ’امامی‘ میں طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

طوفان کے باعث متاثرہ حصے میں 10 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔حکام نے اوکیناوا، کاگوشیما، کماموتو اور ناگاساکی کے جنوبی علاقوں میں ایک لاکھ سے زائد گھرانوں کو جلد انخلا پر زوردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں