ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اظہر اکرم ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ تعینات
کوئٹہ: ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ پولیس میں 28سال تک خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوگئے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اظہر اکرم ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ تعینات ہو گئے،تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے عبدالرزا ق چیمہ 10ستمبر1960کو پیدا ہوئے 1986میں پنجاب یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی اور اسی سال سیکشن افسر کے طور پر تعینات ہوئے اور 1992 تک انڈر سیکرٹری رہے اسی برس سی ایس ایس کے امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے پولیس سروس آف پاکستان گروپ جوائن کیا۔وہ اپنی سروس کے دوران کے پی کے‘سندھ اور بلوچستان میں فرائض انجام دیتے رہے 2013سے 9ستمبر 2020تک کوئٹہ میں سی سی پی او‘ڈی آئی جی اسپیشل برانچ‘ڈی آئی جی کوئٹہ رینج اور ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ کے طور پر کام کیا۔ وہ انتہائی متحرک اور عوام دوست پولیس افسر سمجھے جاتے ہیں جب وہ بلوچستان میں تعینات ہوئے تو کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں شدید بد امنی کا دور دورہ تھا لیکن انہو ں نے بہترین منتظم کے طور پر کام کیا پولیس فورس کو عوام دوست بنانے میں ان کا بہت بڑا کردار رہا ہے بلوچستان میں انہوں نے پولیس فورس میں کئی نئے یونٹس متعارف کرائے جن میں ایگل سکواڈ‘ایلیٹ فورس‘آر آر جی دیگر شامل ہیں عبدالرزاق چیمہ بدھ کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اظہر اکرم ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ تعینات کردیا انکی تعیناتی کا نوٹیفکشن جاری کردیاگیا ہے جبکہ نئے ڈی آئی جی کوئٹہ آج چارج لیں گے


