غلط پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوان بیروزگاری اور ذہنی خلفشار کا شکار ہیں،رؤف مینگل
خضدار:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرف مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ اور اپنے فیلڈ میں قابل نوجوانوں نے غلط پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگار اور زہنی خلفشاری کی شکار ہیں۔ ان ناانصافیوں کے منفی اثرات براے راستہ شرح خواندگی پہ پڑتے ہیں۔ ان ناانصافیوں کی واضح مثال انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کی غلط پالیسیاں ہیں جو کہ عرصہ دراز سے یونیورسٹی انتظامیہ من پسند اور غیر مقامی لوگوں کو ایڈمن کے خالی آسامیوں پہ بغیر مشتہر کرتے ہوے تعنیات کررہے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے ان ناانصافیوں اور غلط پالیسیوں کیخلاف یونیورسٹی کے ملازمین یونینز سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ احتجاج کررہے ہیں لیکن کوی نوٹس لینے والا نہیں اور نہ ہی یونیورسٹی انتظامیہ اپنے ان حرکات سے باز آنے کے بجاے اب بھی غیر قانونی طور پر غیر مقامی لوگوں کو تعنیات کررہے ہیں۔ جسکی وجہ سے مقامی، اہل اور قابل نوجوانوں میں بے چینی پیدا ہوے ہیں۔لہذا گورنر بلوچستان/چانسلر انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار، پاکستان اانجینئرنگ کونسل سمیت دوسرے اعلی حکام یونیورسٹی انتظامیہ کے اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کے فوری طور پر نوٹس لے۔وگرنہ ہم بحیثیت بلوچستانی اپنے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف ہر فورم پہ آواز اٹھایں گے۔


