کراچی پیکیج،سندھ حکومت کہتی ہے تو ڈرافٹ سامنے لے آتے ہیں، اسدعمر

کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی پیکیج میں وجوہات کی وجہ سے یہ نہیں بتایا کہ وفاق اور سندھ کتنی رقم خرچ کریں گے،کراچی سے متعلق ہماری طرف سے بحث ختم ہوچکی ہے،خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر اسدعمر نے کہاکہ کراچی سے متعلق ہماری بحث ہوتی تومنصوبوں کااعلان کیوں کرتے وفاق کی جانب سے منصوبوں کااعلان کردیاگیاہے۔کراچی پیکیج سے متعلق ایک باقاعدہ ڈرافٹ بناچکے ہیں،میٹنگ میں وزیراعلی سندھ نے کہاکہ وفاق زیادہ پیسہ خرچ کرے گا توتاثرغلط جائے گا وزیراعظم نے اسی لیے پیکیج میں یہ نہیں بتایاکہ کون کتنی رقم خرچ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزسے کس نے کیابیانات دیئے سب کے سامنے ہیں،ڈرافٹ موجودہے سندھ حکومت کہتی ہے تو سامنے لے آتے ہیں، ڈرافٹ میں موجودہے وفاق اورسندھ حکومت کتنی کتنی رقم خرچ کریںگے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاق کوئی بھی پیسہ سندھ کونہیں دے رہا،ادارے کام کریں گے، وفاق سندھ حکومت کے بجائے وفاق کے ماتحت اداروں کوپیسہ دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں