آسٹریلیا، 2 طیارے فضاء میں ٹکرا گئے، 4 افراد ہلاک
آسٹریلیا میں دو طیارے فضاء میں ٹکرانے کے باعث چار افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملبورن کے علاقے منگور میں دو مخالف سمت سے آنے ولاے طیارے فضاء میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ طیاروں کاملبہ زمین پر بکھر گیا۔ وکٹوریا پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی اور آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے بھی طیاروں کے حادثہ کی تصدیق کی ہے۔
Load/Hide Comments