ریلوے کوئٹہ ڈویژن ملازمین کی قلت کا شکار ہوگیا
کوئٹہ:پاکستان ریلویز کا کوئٹہ ڈویژن ملازمین کی قلت کا شکار ہوگیا 267 گینگ مینوں میں سے صرف 57اہلکار تیرہ سو کلومیٹر ٹریک کی دیکھ بھال کیلئے تعینات ہیں انجن ڈرائیورز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ریٹائرڈ ہونے والے ڈرائیور کو تین سال کے کنٹریکٹ پر دوبارہ رکھا لیا گیا کوئٹہ سبی سیکشن پر انگریز دور کے بنے دس سے زائد ریلوے اسٹیشن بند کردئیے گئے ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز کا کوئٹہ ڈویژن مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی کمی سے شدید مشکلات سے دوچار ہے،تقریبا تیرہ سو کلومیٹر ٹریک کے ریلوے ڈویژن میں ریلوے پیٹری ،پلوں اور سرنگوں کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے 267 گینگ مینوں میں دوسو دس ریٹائر ہوگئے ہیں اور اب صرف 57اہلکار ریلوے ٹریک کی دیکھ بھال کیلئے تعینات ہیںاسی طرح کوئٹہ سبی سیکشن پر اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرز کی بیس پوسٹ خالی پڑی ہیں عملے کی کمی کے باعث اس سیکشن پر انگریز دور کے بنے دس سے زائد ریلوے اسٹیشن بند کردئیے گئے جبکہ کوئٹہ تفتان سیکشن پر تو بیشتر ریلوے اسٹیشن خالی پڑے ہیں محکمہ ریلویز نے اس ڈویژن میں انجن ڈرائیورز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ساٹھ سال کی عمر پوری کرکے ریٹائرڈ ہونے والے ڈرائیوروں کو تین سال کے کنٹریکٹ پر دوبارہ تعینات کردیا ہے


