حکومت یا حکمرانی کے اثرات کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں، مولانا حیدری
نصیرآباد:جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت یا حکمرانی کے اثرات کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں کوئی بھی بدمعاش کچھ بھی کرلے انہیں کوئی روکنے والا نھی لاہور موٹر وے کا واقعہ شرم ناک واقعہ ہے پوری حکومت اور موٹر وئے کے لیے شرم کی بات ہے اور حکمرانوں کو ڈوب کر مرنا چاہیے اتنا بڑا حادثہ ہوا صرف جھوٹی تسلیاں دی جارہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو ئی تحصیل کے امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی کی جانب سے دی جانے والی ظہرانہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی امیر مولانا بشیراحمدجمالی، تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالخالق منصور۔غلام رسول لہڑی،حاجی محمد بخش بنگلزئی،مجیب الرحمن بنگلزئی عبیداللہ بنگلزئی سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ملک میں منگائی بیروزگاری،لاقانونیت عروج پر ہے تمام ادارے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں مگر حکومت کو زبردستی عوام پرمسلط کردیاگیا ہے حکومتی نا کام پالیسوں کا خمیازہ ملک کے غریب عوام بھگتا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 20ستمبر کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہورہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑی جماعتیں کس قدر ساتھ چلتی ہیں ملک میں مہنگائی ،بیروزگاری ،معیشت کی تباہ حالی کے خلاف بڑی جماعتیں ساتھ دیتی ہیں تو ہم چاہیں گے کہ ایک نیا معاہدہ ہو میشاق جمہوریت اس کو کوئی بھی نام دے سکتے ہیں تاکہ تمام جماعتیں پابند ہوں ایک تو حکومت کے خلاف مضبوط تحریک چلانے دوسرا یہ کہ ہم کسی کی بھی حکومت آئے تو وہ اس بات کا پابند ہوکہ وہ آئین کی پاسداری ،جمہوری اقدار کے تحفظ اور ملکی معیشت کو بہتر بنانے اور سیاست کو سیاست کی طرح کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حکومت صرف اپوزیشن کو دبانے اور ان کو قابو کرنے کے لیے جب مسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی کا نمائندہ ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو حکومت فوراً ان کے خلاف کوئی کیس کھول دیتی ہے موجودہ حکومت نالائق بھی ہے اور نااہل بھی ہے عوام کو اس نااہل سلیکٹیڈ حکومت سے نجات دلانے کے لیے ہم بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


