کچھی،پرانی دشمنی کی بناء پر ایک شخص قتل

کچھی: بلوچستان کے ضلع کچھی میں پرانی دشمنی کی بناء پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بالاناڑی کے گوٹھ بوہڑ کے قریب علی محمد شاہوانی ولد ارض محمد شاہوانی کو پرانی دشمنی کی بناء پر قتل کردیا گیا، مقتول کی نعش کو سول ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔واقعہ سے متعلق مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں