مری میں بغیر اجازت واش روم استعمال کرنے پر ہوٹل عملے کا سیاح پر تشدد
اسکرین گریبصوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں ہوٹل عملے کی جانب سے سیاح پر تشدد کا معاملہ سامنے آگیا۔سیاح علی توقیر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ فیصل آباد کا رہائشی ہے اور سیر و سیاحت کے لیے فیملی کے ہمراہ مری پہنچا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ تشدد سے بازو ٹوٹ گیا ہے اور ریسکیو عملے نے اسپتال منتقل کیا جب کہ مقامی پولیس تعاون نہیں کررہی اور نہ ہی ہوٹل کے عملے کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔
دوسری جانب میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوٹل عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اُدھر سوشل میڈیا پر بھی سیاح اور فیملی پر تشدد کی ویڈیوتیزی سے وائرل ہورہی ہے اور واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ 2018 میں بھی مری میں سیاحوں اور فیملیز کو تشدد کا نشانہ بنانے پر عوام سے بائیکاٹ کردیا تھا اور کئی ماہ تک مری کی رونقیں مانند پڑگئی تھیں۔
Load/Hide Comments


