غیرمحفوظ موٹروے کا ذمہ دار وزیر مواصلات مراد سعید ہے ، قادر پٹیل
اسلام آباد :رہنما پیپلز پارٹی ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہاہے کہ غیر محفوظ موٹروے کا ذمہ دار وزیر مواصلات مراد سعید ہے ۔ اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ موٹروے پولیس کی غفلت کا ذمہ دار بھی مراد سعید ہے ، مراد سعید مستعفی نہیں ہوتے تو انہیں برطرف کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ کیا مراد سعید کا کام صرف بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنا ہے ، مراد سعید چار دن سے کہاں چھپے ہوئے ہیں ۔
Load/Hide Comments


