تربت، شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

تربت : جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی کے زیراہتمام تربت چوک پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ تیسرے روزبھی جاری رہی، علامتی بھوک ہڑتالی میں مقتولہ شاہینہ شاہین کے فیملی ممبران کے علاوہ مردوخواتین ایکٹیوسٹس کی بڑی تعدادنے شرکت کی ، جماعت اسلامی کے مقامی رہنما غلام یاسین بلوچ، پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنما کامریڈ امام بخش ، تربت سول سوسائٹی کے گلزاردوست سمیت دیگر نے کیمپ کا دورہ کرکے یکجہتی کااظہارکیا، کیمپ کے شرکاء نے 10روز گزرنے کے باوجود شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تشویش کااظہارکیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے شکنجہ میں لایاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں