خضدار،ٹیلر کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
خضدار(نماٸندہ خصوصی) ٹیلر کی دکان میں پراسرار طور پر آگ لگ گٸی۔ لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر تفصیلات کے مطابق عباس مارکیٹ شہزاد ٹیلر میں رات کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں تقریبا پندرہ لاکھ کے سامان جل گٸے، دکان مالک رٸیس ابراہیم نے نماٸندہ انتخاب کو بتایاکہ رات تقریبا بارہ بجے ان کی دکان میں پراسرار طور آگ لگی تھی جوکہ تخریب کاری بھی ہوسکتاہے تاہم ان کا کسی سے دشمنی نہیں اور نہیں ہی کسی پر کوٸی شک و شبہ ہے لیکن چوکیدار اور میونسپل کارپوریشن کے کردار مایوس کن ہے کہ دکان میں آگ لگنے کے چار گھنٹہ بعد ہی میونسپل کارپوریشن کی گاڈی پہنچی تھی۔ دکان میں پانچ لاکھ کی مشین اور دس لاکھ کے یونیفارم جل گٸیں۔ انہوں نے کہاکہ خضدار کے بارہ اسکولز کے یونیفارم کا ٹھیکہ ان کے پاس ہے جن میں رہبراسکول، کھنڈ اسکول، ورکر اسکول بی آر سی اور ایف سی اسکول جیسے معروف اسکولز شامل ہیں، عین ٹاٸم یونیفارمز جلنے کے بعد جہاں اسکولز کو مشکلات کا سامنا ہوگا تو وہیں ان کے لیے مسٸلہ ہے کہ یہ نقصان کہاں سے پورا کرے کیونکہ وہ دکان چلاکر بچوں کے پیٹ پالتے اور روز مرہ کچن کی اخراجات بمشکل پورا ہوتے۔ اب اس مصیبت کے بعد وہ دس لاکھ روپے کہاں سے لاکر اسکولز والوں دیں گے جس کی وجہ سے وہ اور ان کے بچے سخت ڈپریشن کا شکار ہیں خضدا انتظامیہ اور حکام بالا سے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کرتے ہیں


