پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر نازیبا مہم، علی ظفر نے ایف آئی اے کو شکایت کردی
گلوکار اور اداکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے رابطہ کرلیا۔
گلوکار علی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کودی گئی درخواست میں کہاگیاہےکہ پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر ان کےخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا مہم شروع کر دی گئی ہے، جس میں نازیبا زبان استعمال کی جا رہی ہے۔
علی ظفر نے کہا کہ ان کے اور میشا شفیع کے کیس کو بھی دوبارہ سوشل میڈیا پرلایا جا رہا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments