حلقہ انتخاب میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں – حاجی نور محمد دمڑ

تحصیل سنجاوی کے کلی تاندوانی میں سیاسی رہنما نصیب اللہ ترین کا بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا

شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں آغاز ہو چکا ہے جسے متاثر ہو کر حلقے کی عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا راستہ اختیار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے تھے اس لئے عوام نے ہمیں بڑا مینڈیٹ دیا تھا جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے عوامی مسائل کو پوری حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں

شمولیت کے موقع پر نصیب اللہ ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری جدوجہد علاقے کی آبادی اور ترقی کیلئے ہیں علاقے میں تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات کیلئے ہر وقت آواز اٹھائیں گے اسی سلسلے میں صوبائی وزیر حاجی نور محمد کا ساتھ دیں گے اور ان کی سیاسی قوت کو اور بھی مظبوط کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں