بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ
کوئٹہ:بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا،کوئٹہ میں سات ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،صوبے میں پولیو کے کیسز کی تعداد 20ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پولیو کا نیا کیس کوئٹہ کے نواحی علاقیاحمد خانزائی سے رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ بچے کو پولیو سے بچاو کی دو بار ویکسین پلائی گئی تھیں، ضلع کوئٹہ میں پولیو کے کیسز کی تعداد دو ہوگئی ہے، بلوچستان میں مجموعی طور پر پولیو کے کیسز کی تعداد 20ہوچکی ہے،ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو حکام کے مطابق کورونا کے دوران مہم نہ چلائے جانے کے باعث صوبے میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں دوسری جانب صوبہ بھر میں آج سے انسداد پولیو کی چار روزہ مہم چلائی جارہی ہے، مہم 24ستمبر تک جاری رہے گی،مہم کے دوران 25لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔
Load/Hide Comments


