بلوچستان میں تمام سکولز کھولنے کا فیصلہ
کوئٹہ:بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، البتہ سکول میں کیسز رپورٹ ہونے پر مذکورہ استاد کا طالب علم کو 14 روز کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔ محکمہ ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن کی جانب سے تما ڈویژنل ڈائریکٹرز محکمہ تعلیم اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو جاری کردہ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق بلوچستان کے تمام سکول پہلے سے دئیے گئے شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے شیڈول کے مطابق 23 ستمبر سے مڈل اور 30 ستمبر سے تمام پرائمری سکول SOPs پہ عمل کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کے کھول دئے جائیں گے۔ جن اساتذہ اور طالب علموں میں Covid 19 کی مثبت تشخیص ہو گی انہیں 14 روز self quarantine کیا جائے گا اور تندرست ہونے پر وہ دوبارہ سکول آسکیں گے۔
Load/Hide Comments


