ملک میں دبائو اور جبر کے ذریعے قانون سازیا ں ہو رہی ہیں، مولانا واسع

کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالوسع نے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کے بعد حکمرانوں کے عقل و دماغ ماف ہوکر حیران ہیں کہ کہاں سے اپنے دفاع کا آغاز کریں ملک کو جعل سازی کے ذریعے تباہ وبرباد کرنے والے حکمرانوں کے پاس کارکردگی دکھانے کی بجائے چند لفنگ وزرا کے بازاری جملوں کا سہارا لینے کی کوشش کررہے ہیں ،جمعیت بلوچستان کے زیرِ اہتمام 25اکتوبر کو ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس سنگ میل ثابت ہوکر حکمرانوں کی قادیانیت نوازی کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ناجائز اور نااہل حکمرانوں کے خلاف پاکستان کی بقا اور سالمیت کی جنگ لڑرہی ہے اس ملک کی تعمیر وترقی میں ہماری طویل جدوجہد اور قربانیاں شامل ہیں یہ ملک کب تک لوگوں کی عیاشیوں اور کرپشن کا سامان ہوتا رہے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں دبا اور جبر کے ذریعے قانون سازیاں ہورہی ہیں اس کا فوری طور پر راستہ روکنا تمام پارٹیوں کی ذمہ داری ہے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کی منشا کے بغیر فیصلے ہمیشہ ناپید ثابت ہوئے ہیں سیاسی اور جمہوری دنیا میں میں قوت کی وجہ دلیل مانی جاتی ہے جمعیت کی مدلل سیاست پوری قوم اور جماعتوں کے لئے مشعل راہ ہے جمعیت ہمیشہ ملک اور قوم کیکے مفاد میں فیصلے کرتے آئی ہے ہم نے ہمیشہ دبا اور جبر کو مسترد کر دیا ہے صوبائی امیر نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان نے صوبے کے طول وعرض میں تربیتی پروگراموں کا آغاز کیا ہے اس سے کامیاب بنانے کیلئے کارکن دن رات ایک کرکے محنت کریںکیوں کہ یہ سرگرمیاں جماعت کی فعالیت اور عوام میں پھیلنے کا بڑا ذریعہ ثابت ہوں گی جمعیت علما اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام پورے صوبے میں سرگرمیوں میں عوام کی دل چسپی سے ظاہر ہورہا ہے کہ عوام کی نظریں صرف جمعیت علما اسلام پر مرکوز ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہردور میں عوام کی فلاح وبہبود اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت کے خلاف بازاری زبان استعمال کرنے والوں کی تربیت اور سیاست پر رحم آتا ہے اے پی سی کے بعد ان کے دماغ مائوف ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اس وقت قوم کی فلاح وبہبود کی جنگ لڑرہی ہے اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوکر پاکستان کو مزید تباہی سے بچائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں