کراچی میں گیس قلت کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ،عمر ایوب

کراچی :وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ کراچی میں گیس قلت کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت سوئی سدرن کو نئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے رائٹ آف وے کی اجازت نہیں دے رہی ،گزشتہ اڑھائی سال کی کوشش کے باوجود سندھ حکومت نے اجازت نہیں دی ، وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو درآمدی ایل این جی سے 100 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ فراہم کر رہی ہے ،کے الیکٹرک کو مزید گیس فراہمی کیلئے نئی پائپ لائن کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں