نابینا برٹش پاکستانی سیرین جہانگیر کی ’بریٹنز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں جادوئی پرفارمنس
14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز نے ’بریٹنز گاٹ ٹیلنٹ‘ کے سیمی فائنل مقابلے کے ججز کو بھی یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ یہ پرفارمنس جادوئی تھی۔
کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے میں اپنی سریلی آواز اور شاندار پرفارمنس کے ذریعہ لاکھوں دل جیت لیے۔
سیرین کی بہترین پرفارمنس پر ججوں نے ’منفرد‘، ’جادوئی‘ اور ’خصوصی‘ کے خطابات سے نوازا۔ سیرین جہانگیر نے اس مقابلے کے سیمی فائنل شو میں شرکاء کو مبہوت کرکے رکھ دیا۔
14سالہ سیرین جہانگیر وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ دوست اور برطانیہ اور یورپ میں تجارت وسرمایہ کاری سے متعلق ان کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کی پوتی ہیں۔
Load/Hide Comments