ژوب ڈویژن میں ٹیکس لگانے کا کوئی جواز نہیں،سرداریعقوب ناصر
کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سینیٹر سردار یعقوب ناصر نے لورالائی سمیت ژوب ڈویژن میں حکومت کی جانب سے بلا جواز ٹیکس لگانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی تمام سیاسی جماعتوں، تاجر برادری، سٹیزن ایکشن کمیٹی کی جانب سے 25 ستمبر کو ہونے والی شٹر ڈائون ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے عوام کو سہولیات اور وسائل کی فراہمی کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد حکومت نے اپنے تیور تبدیل کرتے ہوئے عوام پر بلا جواز ٹیکسز کی بھرمار شروع کردی ہے جس کا واضح ثبوت گزشتہ دنوں لورالائی سمیت ژوب ڈویژن میں ٹیکسز عائد کئے گئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں وہاں پر ٹیکس لگانے کا کوئی جواز نہیں اور ٹیکس وہاں لگایا جاتا ہے جہاں پر حکومت عوام کو سہولیات اور وسائل فراہم کرتی ہے لیکن حکومت نے ان پسماندہ اور لورالائی ژوب ڈویژن جوکہ گزشتہ 20 سالوں سے قحط سالی کا شکار ہے وہاں کی تمام معیشت تباہ اور بے روزگاری عام ہے جہاں پر حکومت نے ٹیکس عائد کیا ہے اور موجودہ حکومت مزید ٹیکسز عائد کرکے معیشت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اس لئے مسلم لیگ (ن) اور علاقے کی دیگر سیاسی جماعتیں، تاجر تنظیمیں اسٹیزن ایکشن کمیٹی اس ناروا ٹیکس کو مسترد کررہی ہے اور 25 ستمبر جمعتہ المبارک کو علاقے میں مکمل شٹر ڈائون کی کال کی حمایت کرتے ہیں اس مشکل وقت میں ہم علاقے کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
Final-23-01


