طلال چودھری کا خاتون ایم این اے کو ہراساں کرنا افسوسناک ہے ، شہباز گل
اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ طلال چودھری کا خاتون ایم این اے کو ہراساں کرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ حکومت ایکشن لےگی اور خاتون ایم این اے کے ساتھ اس غنڈہ گردی سے ہر صورت حفاظت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پولیس کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے، پولیس کو خاتون رکن اسمبلی کےگھر پر سیکیورٹی تعینات کرنی چاہیے اور قانونی کارروائی بھی کرنی چاہیے۔
شہباز گل نے کہا کہ یہ واقعہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاتا ہے، ماضی میں بھی خواجہ آصف ہوں یا طلال چودھری، خواتین سے متعلق نازیبا کلمات کہتے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments