بالی ووڈ کے کئی ستارے منشیات اسکینڈل کے نرغے میں

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی نے کئی بڑے ستاروں کے بھانڈے پھوڑ دیے۔ ریا چکروتی کو گرفتار کیا گیا تو دیپکا پاڈوکون سمیت دیگر اداکاراؤں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خود کشی سے کءی بالی وڈ ستارے منشیات اسکینڈل کے کیس میں نام آرہے ہیں٫۔
سوشانت سنگھ کی خودکشی کے مقدمہ میں تحقیقات کے دوران اداکارہ ریا چکروتی پر الزام لگا کہ وہ سوشانت سنگھ کو منشیات فراہم کرتی رہیں۔
ریا کے بعد اداکارہ دیپکا پاڈوکون کی ایک واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں مبینہ طور پر وہ اپنے سیکرٹری سے منشیات مانگ رہی ہیں۔
دیپکا پاڈوکون کے بعد اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان اور شردھا کپور کو بھی انہی الزامات کا سامنا ہے۔
بالی وڈ فنکاروں پر منشیات کے الزامات کی بات نئی نہیں ہے۔ اس سے قبل سنجے دت، رنبیر کپور، فردین خان، منیشا کوئرالہ اور پوجا بھٹ کا نام بھی منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت کیس میں سامنے آ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں