گنداوہ، لیویز حوالدار کا گلا گھونٹ کر قتل

گنداواہ جھل مگسی:جھل مگسی کے ہیڈ کوارٹر گنداواہ میں لیویز حولدار رسول بخش عرف شولی کی قتل کا افسوس ناک واقعہ لاش بیٹھک کے باتھ روم سے برآمد ساتھ رہائش پذیر ایک شخص گرفتار ضلع جھل مگسی کے ہیڈ کوارٹر گنداواہ بستی خدا بخش میں گزشتہ شب لیویز حولدار رسول بخش عرف شولی کو گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیویز حولدار رسول بخش عرف شولی کو نامعلوم افراد نے گزشتہ شب گھر میں گھس کر گلہ گھونٹ کر قتل کرکے لاش بیٹھک کے باتھ روم میں بند کرکے فرار ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گنداواہ منتقل کر دیا اور مقتول رسول بخش کے ہمراہ بیٹھک میں رہائش پذیر ایک شخص کو تفتیش کے لئے گرفتار کر لیا گیا مذید تفتیش پولیس کر رہی ہے واقعہ کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے معان خصوصی سردار یار محمد رند کے فرزند میر میران خان رند موقع پر پہنچ گئے انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ضلعی انتظامیہ اور ایس پی جھل مگسی کو تین روز میں قاتلوں کو گرفتار کرنے کا اَلٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر تین روز میں قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو گنداواہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں