کوئٹہ، اسد اچکزئی کے اغواء کیخلاف اے این پی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے ذریعے عوامی نیشنل پارٹی جیسی جمہوری قوتوں کو دیوار سے لگانا محض خواب ہوگا اصغر خان اچکزئی کے والد کی شہادت کو یا ارباب عبدالظاہر کاسی کے اغوا کا واقعہ نے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عوام کے ذہنوں میں کئی سوالوں کو جنم دیا ہے، اگر اسد خان اچکزئی کو جلد سے جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو ہم شٹر ڈان ہڑتال سمیت دیگر جمہوری جدوجہد سے گریز نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما صاحب جان کاکڑ، صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی، جنرل سیکرٹری مابت کاکا، جمال الدین رشتیا، ارباب غلام ایڈووکیٹ، حاجی نذر علی پیر علی زئی، حاجی شان عالم کاکڑ، خلیل آغا، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عالمگیر مندوخیل نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اسد خان اچکزئی کے اغوا کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نیپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی اور عمر سلیمان خیل کی اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے ذریعے عوامی نیشنل پارٹی جیسی جمہوری قوتوں کو دیوار سے لگانا محض خواب ہوگا اصغر خان اچکزئی کے والد کی شہادت کو یا ارباب عبدالظاہر کاسی کے اغوا کا واقعہ نے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عوام کے ذہنوں میں کئی سوالوں کو جنم دیا ہے اگر حکومتی اداروں نے اسد خان اچکزئی، عمر خان سلیمان خیل کی بحفاظت بازیابی اور بزرگ شخصیت حاجی محمود کاکوزئی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات نہ کیے تو عوام اور سیاسی کارکن حکومت اور ریاستی اداروں سے مزید مایوس اور بددل ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کیلئے اربوں روپے صرف کئے گئے ایسا شاہراہ جہاں وی آئی پی موومنٹ ہر وقت ہوتی ہے سے سیاسی و قبائلی شخصیت کی پر اسرار گمشدگی حیران کن ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو باچا خان اور خان عبدالولی خان کی طرف سے وراثت میں عوامی جدوجہد اور سیاسی خدمت ملی ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے نہ ہی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، ایک بزرگ شخص جو مسجد سے نکلتا ہے انہیں شہید کیا جاتا ہے ، عمر خان لاپتہ ہوتے ہیں یا پھر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کو لاپتہ کیا جاتا ہے اس کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ، یہ عوام یا اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی لاوارث نہیں پارٹی کا ہر کارکن اور عوام دوست لوگ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر اسد خان اچکزئی کو جلد سے جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو ہم شٹر ڈان ہڑتال سمیت دیگر جمہوری جدوجہد سے گریز نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں