مستونگ،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن
منشیات فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ محترک ہو گئی منشیات کے اڈوں کے خلاف سخت ایکشن گھناونی کاروبار میں ملوث اہم مرکزی کردار سمیت درجنوں افراد گرفتار۔منشیات کے اڈے مسمار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی کی ہدایت پر لیویز فورس کے بھاری نفری نے ولی خان لیویز تھانہ کے قریب قائم منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں کرسٹل شیشہ و دیگر منشیات برآمد کر کے ایک اہم منشیات فروش یوسف کو گرفتار کرکیاجبکہ 50کے قریب منشیات کے عادی افراد کو بھی گرفتار کرکے ولی خان لیویز تھانہ منتقل کردیا جبکہ منشیات کے اڈے کو ٹریکٹر کے ذریعے مسمار کر دیا گیا
Load/Hide Comments