افغانستان میں فوجی چوکی پر خودکش حملہ میں 4شہریوں سمیت 9ہلاک
ہلمند(: افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک فوجی چوکی پر خودکش حملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبے کے گورنر کے ترجمان عمر سواک کے مطابق اس حملے میں چار شہری بھی مارے گئے۔ ہلمند کے زیادہ تر علاقے طالبان کے کنٹرول میں ہیں تاہم ابھی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں کی۔ کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے باوجود افغانستان میں حملوں میں بظاہر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
Load/Hide Comments


