ایک اور بھارتی اداکارہ کورونا وائرس کی زد میں

بھارتی اداکارہ اور بلاک بسٹر فلم باہوبلی 2میں اونتیکا کا کردار نبھانے والی تمنا بھاٹیا کو رونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ مختلف ممالک میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے اثرات کمی کی جانب گامزن ہیں تو کچھ ممالک میں اس وبا کے دوبارہ دپھیلنے کا خدشہ ہے۔ تاہم اس کے برعکس بھارت ایسے ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ م سلسل جاری ہے اور رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ فلم اور ٹی وی سے تعلق رکھنے والی مخرلف شخصیات بھی اس وائرس کا شکار ہو رہی ہیں، تاہم اس میں نیا اضافہ ہابو بلی دو میں انتیکا کا کردار نبھانے والی تمنا بھاٹیا ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا اس وقت بھارتی شہر حیدرآباد میں ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔اس دوران ان میں کوویڈ-19 کی نشانیاں سامنے آئیں جس کے بعد انھوں نے اپنا چیک اپ اور کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ وہ اس وقت بینگالورو (بنگلور) کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ تمنا نے ایک ماہ قبل یہ بتایا تھا کہ ان کے والد سنتوش بھاٹیا اور ان کی والدہ راجانی بھاٹیا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔اسی دوران انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ میں نے اور گھر کے دیگر افراد نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے جو منفی آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں