حکمرانوں کیخلاف تحریک کا آغاز کوئٹہ سے کرنا بلوچستان کے لیے اعزاز ہے، بی این پی
کوئٹہ ; بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ و بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے، 11اکتوبر کو کوئٹہ و بلوچستان کے غیور عوام جلسہ عام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری و ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران ایم پی اے اختر حسین لانگو‘ جمال لانگو ‘ ضلعی صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز ‘ سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ‘ ضلعی سیکرٹری اطلاعات یونس بلوچ ‘ حاجی فاروق شاہوانی ‘ غفور سرپرہ ‘ علی احمد قمبرانی ‘ رمضان ہزارہ ودیگر نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری میں مرکزی کابینہ ، مرکزی کمیٹی کے اراکین ، اراکین قومی اسمبلی ، اراکین صوبائی اسمبلی اور سینئر اراکین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ ‘ مرکزی کمیٹی کے اراکین ‘ ایم این ایز ‘ ایم پی ایز اور سینئر دوستوں کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ منعقد ہوا ۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری و ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران ایم پی اے اختر حسین لانگو‘ جمال لانگو ‘ ضلعی صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز ‘ سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ‘ ضلعی سیکرٹری اطلاعات یونس بلوچ ‘ حاجی فاروق شاہوانی ‘ غفور سرپرہ ‘ علی احمد قمبرانی ‘ رمضان ہزارہ اور بڑی تعداد میں پارٹی رہنمائوں سینئر ساتھیوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیر حاصل بحث کے بعد 11اکتوبر کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں دی گئیں اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کوئٹہ سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں کوئٹہ کے عوام کیلئے ایک اعزاز سے کم نہیں کوئٹہ اور بلوچستان کے غیور عوام ثابت کر دیں کہ عوام باشعور ہیں اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اکابرین کو سننے کیلئے کوئٹہ میں جلسہ عام میں بھرپور انداز میں شرکت کر کے قومی دوستی وطن دوستی اور باشعور ہونے کا ثبوت فراہم کریں اجلاس میں کمیٹیوں کو حتمی شکل دی گئی اور کہا گیا کہ کوئٹہ میں پارٹی کی جانب سے مختلف کارنر میٹنگز بھی منعقد کئے جائیں گے جلسے تک مختلف کارنر میٹنگز بھی کی جائیں گی تاکہ سیاسی کارکنوں کو متحرک رکھا جائے بی این پی پارلیمانی حوالے سے کوئٹہ کی سب سے بڑی جماعت ہے کوئٹہ کے غیور عوام نے پارٹی کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہمیں امید ہے کہ وہ باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے 11اکتوبر کے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کریں گے کیونکہ یہ جلسہ جمہوریت اور پارلیمانی کی بالادستی ‘ مہنگائی ‘ بے روزگاری جیسے مشکلات کے خاتمے کیلئے ہے حکمرانوں نے جو دعوے کئے تھے وہ دعوئوں تک ہی محدود رہے عملی طور پر کچھ نہ کر سکے عوام آج کسمپرسی ‘ معاشی تنگ دستی ‘ بدحالی کا شکار ہیں جو حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے آج تمام طبقہ فکر کے عوام مشکلات کا سامنا کرر ہے ہیں اجلاس میں تمام یونٹ سیکرٹریز ‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جلسہ عام سے متعلق عوام کو آگاہی دیتے ہوئے متحرک کریں تاکہ عظیم الشان جلسہ عام کوئٹہ کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو سکے ۔


