پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ حقیقی جمہوریت کی جانب پہلا قدم ہے، اے این پی

مسلم باغ; عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نااہل اور سلیکٹیڈ وزیراعظم عوام کو ذہنی کرب میں مبتلا کھ کر انہیں نان شبینہ کا محتاج بنادیا گیا اٹھارویں ترمیم وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام کی واحدضمانت ہے اس کے چھیڑنے سے وفاق کی یکجہتی کو زک پہنچنے کا اندیشہ ہے 8 اکتوبر کو اے این پی کے زیر اہتمام قلعہ سیف اللہ میں اور 11اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام کوئٹہ میں جلسہ حقیقی جمہوریت کی جانب پہلا قدم ہے اسد خان اچکزئی کی اغوا پارٹی کارکنوں کو حق وصداقت سے دستبردار کرانے کی روایتی منفی ہتھکنڈوں کی کڑیاں ہیں قلعہ سیف اللہ میں پارٹی چاکنگ مٹانا بوکھلاہٹ ہے اس کی مذمت کرتے ہیں کارکن 8اکتوبر کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدراصغرعلی ترین صوبائی نائب صدرو رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ صوبائی سالارعبدالغنی درانی ضلعی صدر عبدالمالک کاکڑ تحصیل صدورحاجی محمد خان کاکڑ حاجی جبار کاکڑ پی ایس ایف چئیرمن عالمگیر مندوخیل نذیراحمد ضلعی سنئیر نائب صدر حاجی زمان میرزئی ملک زین الحق عبدالقیوم کاکڑ دادخان کاکڑ نعمت اللہ کاکڑ عصمت اللہ کاکڑ نجیب اللہ کاکڑ انور کاکڑ شمس کاکڑ نے نصراللہ خان یونٹ سٹی یونٹ قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام شمولیتی اجتماع جبکہ کان مہترزئی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ 8 اکتوبر کو عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام قلعہ سیف اللہ میں جلسہ عام کے انعقاد سے ملکی سیاسی حالات اور صوبے کے صورتحال پر دوررس اثرات مرتب ہوں گیملک میں جمہوری قوتوں کی سلیکٹیڈ حکمرانوں کے خلاف اکٹھا ہونا دیر آید درست آید کے مصداق کے طور خوش آئند ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ جلسہ کامیابی بارے ڈور ٹو ڈور کمپئین کو وسعت دی جائیں دی درین اثنا صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا اصغر علی ترین ہدایت اللہ کاکڑ صادق کاکڑ وہاب کاکڑ حکیم اللہ نذیر احمد نے نسئی بازار میں 8 اکتوبر جلسہ عام بارے شہریوں دکانداروں محنت کشوں میں پمفلٹ تقسیم کئے اور انہیں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ میں شرکت کی دعوت دیں صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا اصغر علی ترین ہدایت اللہ کاکڑ اور دیگر آج قلعہ سیف اللہ میں جلسہ باریاستقبالیہ کیمپ کی افتتاح اور مسلم باغ و قلعہ سیف اللہ میں اولسی اجتماعات میں شرکت اور ورکرز کنونشن میں شرکت کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں