شاہینہ شاہین کے قاتل محراب کچکی کو گرفتار کیا جائے،بلوچ وومن فورم

کوئٹہ:بلوچ وومن فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شاہینہ شاہین کے قتل کو ایک ماہ مکمل ہونے کے باوجود محراب گچکی کو گرفتار نہ کرنا باعث تشویش ہے ۔

بلوچ سماج میں محدود مواقع ہونے کے باوجود شاہینہ شاہین نے بہادری سے بلوچ سماج میں اپنا مقام بنایا ۔ اپنی ماں اور بہنوں کا سہارا بنی اور بلوچ خواتیں میں سماجی شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا تھا ۔

بااثر خانوادے سے تعلق ہونے کے وجہ سے ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود حکومت بلوچستان محراب گچکی کو گرفتار نہ کر سکی۔ حکومت محراب گچکی کو فوری طور پر گرفتار کر کے اسے قرار واقعی سزا دے اور انصاف کے تقاضے پورا کرے ۔

شاہینہ شاہین کے قاتل کے عدم گرفتاری اُن کے خاندان اور بلوچ قوم کے لئے باعث تشویش ہے ۔ بلوچ وومن فورم شاہینہ کے اہل خانہ سے ہمدردی رکھتی ہے اور شاہینہ کے قاتل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ حکومت اِن واقعات کو روکنے اور بلوچ خواتین کو تحفظ دینے کے لئے قانون سازی کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں