پنجاب میں مزید 16 کیسز سے تعداد 96 ہوگئی

پنجاب :محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان قیصر آصف نے بتایا ہے کہ صوبے میں مزید 16 کیسز کی تصدیق کی اور بتایا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔انہوں نے مریضوں کے بارے میں مزید بتایا کہ ان میں 71 زائرین ہیں جبکہ باقی 15 کا تعلق لاہور، 2 کا ملتان، 3 کا مظفر گڑھ، ایک کا راولپنڈی، 3کا گجرات اور ایک کا جہلم سے ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام مصدقہ مریض آئیسولیشن وارڈز میں داخل ہیں اور انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں