مہنگائی حکومت کی سب سے بڑی دشمن ہے: شیخ رشید کا اعتراف

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ مہنگائی حکومت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے معاملے پر پاکستان کے عوام کا وزیر اعظم عمران خان سے اختلاف ہوگیا ہے۔

آٹے کا بحران پھر شدت اختیار کر گیا، مہنگے داموں آٹے کا حصول بھی مشکل ہو گیا
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے لوگوں کو نفرت نہیں، مہنگائی کے سبب اختلاف ضرور ہے لیکن وہ مہنگائی کو ختم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، اگر اس سال تک مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ اختلاف مزید بڑھے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت کچھ سیکھا ہے، بہت سے وزراء ناتجربہ کار بھی ہیں، میں نے کابینہ اجلاس میں دوائیوں کی قیمت کے بارے میں بات کی، میں غریب کی بات کرتا ہوں اورکرتا رہوں گا۔

آٹا، دالیں، چینی، سبزی اور گوشت سمیت کوئی بھی چیز سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں اور سستے باز ار بھی مہنگے ہوگئے جب کہ دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ ہوا میں اڑادی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں