ساکران میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک دو فرار چھینی گئی ہائی روف برآمد،
لسبیلہ:ساکران میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک دو فرار چھینی گئی ہائی رف برآمد، پولیس زرائع کے مطابق پیر کے روز ساکران تھانے کے حدود میں پولیس نے ایک ہائی رف کو روکنے کا اشارہ کیا گاڑی نہ رکھی جس پر پولیس نے تعاقب کیا پولیس اور ملزمان میں فائرنگ تبادلہ ہوا پولیس کے فائرنگ سے ایک مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا ہلاک ہونے والے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا دو ملزمان فرار ہوگئے ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت احمد علی ولد عبداللہ سکنہ ساکران کے نام سے بتائی جاتی ہے ملزمان ہائی رف چھین کر فرار ہورہے تھے ملزمان کے فائرنگ سے تین گولیاں پولیس موبائل میں لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فرار ہونے والے دو ملزمان کی تلاش جاری ہے.
Load/Hide Comments


