پشتون ایس ایف قومی تحریک کا توانا دست و بازو ہے،امیر حیدر ہوتی
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے پشتون ایس ایف پشتون قومی تحریک کا توانا دست و بازو ہے جس کے بغیر پشتون سیاسی تاریخ ادھوری او رنامکمل ہے پشتون ایس ایف نوجوانوں کی ذہنی او ر سیاسی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا آیا ہے اکیسویں صدی کے موجودہ جدید دور میں ہم علم و ہنر کے ساتھ ساتھ قومی شعور اور آگاہی کے حامل نوجوان سیاسی کارکنوں کی ضرورت ہے پشتون ایس ایف سے پارٹی میںشامل ہونے والے نوجوانوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اوراس امید کااظہار کرتے ہیں کہ وہ پارٹی پلیٹ فارم سے پشتون قومی حقوق کے حصول ، جمہوریت کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا فعال اور متحرک کردار اد اکریں گے۔ ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدرخان ہوتی ، مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین ، صوبائی صدر وصوبائی ایڈوائزر پشتون ایس ایف اصغرخان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے ارباب ہائوس کوئٹہ میں پشتون ایس ایف کے سابق صوبائی سینئر نائب صدر ناصر میانی ، سابق صوبائی سیکرٹری مالیات اکرام کاکڑ، سابق صوبائی سالار محمود لونی کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا پارٹی رہنمائوں نے پی ایس ایف کے سابق صوبائی عہد یداران کو تعلیمی سلسلہ مکمل ہونے اور عملی سیاست کا آغاز کرنے پر پارٹی میں خوش آمدید کہاان کا کہنا تھا کہ کسی بھی تحریک اور سیاسی جدوجہد میں نوجوانوں کا کردار اہمیت کا حامل ہوا کرتا ہے اور پشتون قومی تحریک کے مدارج پشتون ایس ایف کی قربانیوں اور جہد کے بغیر ناممکن ہے عوامی نیشنل پارٹی کے شانہ بشانہ پشتون ایس ایف نے بھی اپنے عرصہ قیام سے لے کر اب تک پشتونوں کے اجتماعی قومی مفادات کے حصول ، اور سیاسی آگہی کے لئے فعال کردار ادا کیا اور اس مقصد میں قربانیاں بھی دیں رہنمائوںنے پشتون ایس ایف سے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ وہ پشتون ایس یف کی طرح عوامی نیشنل پارٹی میں بھی بھرپو رفعالیت کا مظاہرہ کریں گے اور پارٹی پیغام کو گھر گھر تک پہنچاتے ہوئے مرکزی اور صوبائی قیادت کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے۔


