بی زیڈ یو کے طلبا کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری ،شرکا کہ پاوں میں چھالے پڑگئے

طلبا کی جانب سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے فیس وصولی کےخلاف احتجاجی لانگ مارچ کا چوتھا دن ہے پھر بھی طلبا سے حکومتی سطح پرکسی نمائندے نے رابطہ کیا اور نہ ہی یونیورسٹی کی طرف سےکوئی شنوائی ہورہی ہے
دریں اثنا!طلبا نے آج خانیوال سے اپنے لانگ مارچ کا آغازکیا جس کے شرکا کے مطابق ان کی منزل اسلام آباد ہے جہاں وہ احتجاجی کیمپ یا بھوک ہڑتال کرکے اپنے مطالبات منوائیں گے
خیال رہےطلبا کے مطابق ان کے مطالبات میں سے بہاوالدین زکریایونیورسٹی میں پرانی پالیسی کی بحالی سمیت ڈیرہ غازی خان اورراجن پورکےقبائلی علاقے کےلیے
اسکالرشپ کااجراءَ کےساتھ یونیورسٹی کے ہرشعبے میں نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے
واضح رہے بلوچ طلبا کےلانگ مارچ کے مطالبات میں سے پنجاب کےباقی تمام جامعات میں مخصوص نشستوں کےایشوحل کرنے کی دہائی دی گئی ہے اور پنجاب کےباقی تمام جامعات میں مخصوص نشستوں کے کم کرنے کی عمل کی شدیدمذمت کی گئی اوران کودوبارہ بحال کرنے کی دہائی دی گئی
دریں اثنا!طلبا کے لانگ مارچ کوپنجاب کے تمام بلوچ کونسلز کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سےبلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان نےاحتجاجی مارچ کرنے کافیصلہ کیا
واضح رہے اس سے بیشتر بلوچ طلبا چالیس دن تک بی زی یو کے مرکزی گیٹ کےسامنے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے تھے مگرکہیں سےشنوائی نہ ہونے کی وجہ سے لانگ مارچ کاآغازکیاگیاتھا جس کے شرکا میں سےایک طالب علم کوکچاکھوہ کےقریب موٹرسائیکل سوارنےٹکرمارکرزخمی کیا جس پربلوچ طلبا نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ راستے کی صعوبتیں اور مشکلات ہماری عزم کےسامنے ماندپڑجائےگی اور انشاءاللہ ہم ہی سرخرو ہوں گے اوران تاریک فیصلوں کوتاریخ کےقبرستان میں دفن کرکے ہی جائیں گے اور تاریخ کےایک کونے میں ہم ہوں گےاوردوسرے کونے میں وہ ہوں گے جنہوں نےآگاہی اورروشنی کوموت دینے کی سوجھی لیکن ہم اسے زندگی بخشیں گے اور یہی آگاہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے
خیال رہے اس موقع پرطلبا نے اپوزیشن اورمیڈیا کی طرف سے نظرانداز کرنے پہ اظہارخیال کرتے ہوئے کہا
کہ بلوچستان میں توہمیں سنا نہیں جاتا البتہ اب یہاں بھی وہی روش برقرار ہے کب تک تم اسی روش پرچلوگے کب تک ہمیں نظراندازکرتے رہوگے ؟
واضح رہے بلوچ طلبانےسکیورٹی اور ناگہانی صورت حال میں ایمبولینس نہ ہونے پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے کسی دوست کو کچھ ہواتواس کاذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی
یادرہے!اب لانگ مارچ کےشرکا میاں چنوں شہر پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ کل اپنے اگلے پڑاوکےلیے روانہ ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں