آئی لینڈ ڈو یلپمنٹ آر ڈینس آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،نیشنل پارٹی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات ڈاکٹر اسحاق بلو چ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پا کستان آیلینڈ ڈو یلپمنٹ آر ڈینس آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے پا کستان کے دستور کے آر ٹیکل (1) میں صو بوں کی حد ود اور سر حدات کا تعین کیا گیا ہے اور اسی طر ح آئین کی دیگر شقوں میں بھی صو بوں کی حد بندی اور حدود کا تعین کیا گیا ہے اس قسم کے آر ڈینس کا مقصد صرف یہ ہے کہ بلخصوص بلو چستان اور سند ھ کے صو بوں کے علا قوں کو اسپیشل اتھارٹی اور زون کے ذریعے وفا ق کی تحویل میںدیا جا ئے انہوں نے کہا کہ اسکی شروعات سند ھ میں دو آیلینڈ کو آر ڈینس کے ذریعے وفا ق کے حوالے کیا گیا ہے لیکن در اصل ان کے مستقبل کے منصوبے میں گوادر شا مل ہے انہوں نے کہا کہ صدر پا کستان آئین کا محافظ ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے وہ خود آئین کی بالا دستی اور حیثیت کو کمزور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلو چستان کی سیا سی قیا دت بلخصوص قوم دوست ، جمہوریت پسند قو یتیں متحد ہو کر اس قسم کے غیر آئینی اقدا مات کے خلاف جد و جہد کریں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے پورے ملک میں پر یس کلب کے سا منے احتجا ج کیا ہما ری جما عت سند ھ کے قوم پرست جمہوریت پسند قو توں کے سا تھ اس غیر آئینی عمل کے خلا ف بھر پوریکجہتی کا اظہار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمر انوں کے نا قص اور غیر دانشمندا نہ فیصلوں کی وجہ سے اس وقت ملک شدید سیا سی انتظا می معا شی بحران کا شکا رہے اور ان نا عا قبت اندیش پا لیسوں کی وجہ سے بین القو امی دنیا میں تنہا ئی کا شکا رہے ان تمام مسا ئل اور مشکلا ت کوختم کر نے کے بجائے اب صو بوں کے آئینی حدود کو چھوڑیں جو کسی بھی صورت میں قابل قبو ل نہیں ہیں کیونکہ 18ویںتر میم کے بعد وفا ق صرف اسلام آباد تک محدود ہے اگرکسی اچھے مقصد اور تر قی کیلئے زمین کی ضرورت ہو تو وہ صو بوں سے در خواست کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مو جود ہ صورتحال میں پی ڈی ایم کی قیا دت اور شا مل پارٹیاں اس کی مخالفت کریں اور اپنے اعلا میہ میں بھی اسکی بھر پور مخالفت کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں