قلعہ عبداللہ ,مئی زئی اڈا میں 8 سالہ معصوم بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کر نے والے 2ملزمان گرفتار

قلعہ عبداللہ : لیویز کی کامیاب کارروائی میں ضلع قلعہ عبداللہ کے علا قے مئی زئی اڈا میں 8 سالہ معصوم بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کر نے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، واقعہ کے دوسرے روز گرفتار کئے جا نے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیاہے بلکہ ان کی نشاندہی پر شریک ملزم کو بھی گزشتہ روز علی الصبح گھر سے گرفتار کرلیا گیاہے ۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر اورڈی آئی جی پو لیس قلعہ عبداللہ نے مئی زئی اڈہ جا کر مقتول بچے کے والد سے تعزیت کا اظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ انتظامیہ نے ایک ہفتہ قبل میزئی اڈہ کے کلی داویان میں ایک 8سالہ بچے انعام اللہ کیساتھ زیادتی اور بعد میں قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ایک ملزم یحییٰ کو لیویز نے واقعے کے دوسرے روز گرفتار کرلیا تھا جنہوں نے گزشتہ روز اپنے جرم کا اعتراف کیا بلکہ ساتھ ہی اپنے شریک جرم ملزم جعفر کی بھی نشاندہی کی جنہیں لیویز نے گزشتہ روز علی الصبح اپنے گھر سے گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،واقعہ سے متعلق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جما ل خان مندوخیل کی سر برا ہی میں دو رکنی بنچ نے گزشتہ روز کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کو ملزمان کو فو ری گرفتار کر نے کا حکم جا ری کیا تھا ساتھ ہی تما م کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو بچوں کے ساتھ جنسی زیا دتی کے واقعات کی روک تھا م کے لئے اقدامات کی ہدا یت کی تھی ،قلعہ عبداللہ کے عوامی وسماجی حلقوں نے اس واقعہ کیخلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا تھا اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر سخت احتجاج کی دھمکی دی تھی ،دریں اثناء گزشتہ روز کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یا ر کاکڑو ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل اور ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرم نے مئی زئی اڈہ کا دورہ کیا اوربچے کے والد بورمحمد سے تعزیت کی اس موقع پر انہوں نے ان کے حوصلے کی تعریف کی اور انہیں داد دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ نے انہیں واقعہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں