نوازشریف کو ایسا پاکستان چاہیے جس میں کیپٹن(ر) صفدر آرمی چیف ہو، فیصل واوڈا

اسلام آباد:وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ایسا پاکستان چاہیے جس میں کیپٹن(ر) صفدر آرمی چیف ہو۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف کو ایسا پاکستان چاہیے جس میں شہباز شریف چیرمین نیب ہوں، نواز شریف چاہتے ہیں بھگوڑا سمدھی اسحاق ڈار چیف جسٹس ہو۔فیصل واوڈا نے لکھا کہ مجرم بیٹی ترجمان فوج ہوپھر یہ مجرم نواز حکمرانی کر سکتا ہے ان کے اقتدار میں آنیکی حسرت، حسرت ہی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں