بہاؤالدین زکریہ یونیورسٹی میں بلوچ طلبہ کے اسکالرشپس کی اخراجات حکومت بلوچستان اٹھائے گی، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ(انتخاب نیوز ڈیسک) بہاؤالدین زکریہ یونیورسٹی میں بلوچ طلبہ کے اسکالرشپس کی اخراجات حکومت بلوچستان اٹھائے گی، لیاقت شاہوانی، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ذرا ہٹ کے کے پروگرام میں مبشر زیدی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان بہاؤالدین زکریہ یونیورسٹی میں بلوچ طلبا کے اسکالرشپ کی اخراجات اٹھائے گی۔
واضح رہے کہ بہاؤالدین زکریہ یونیورسٹی کے طلبا یونیورسٹی کی طرف سے اسکالرشپس کے خاتمے کے خلاف ملتان سے اسلام آبادلانگ مارچ کر رہے ہیں ، طلبا کی طرف سے یونیورسٹی کے سامنے بھی 40دنوں تک احتجاج کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


