کوسٹ گارڈز نے 330ملین روپے کی ممنوعہ اشیاء پکڑ لیں
حب (نمائندہ انتخاب)پاکستان کوسٹ گارڈزکی منشیات سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں بھاری مقدار میں منشیات،چھالیہ،ایرانی ڈیزل و غیر ملکی متفرق اشیاء برآمد،ملزمان گرفتار اس حوالے سے ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے جاری کے ایک پریس ریلیز کے مطابق پچھلے دو ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ وندر (بلوچستان)پردوران چیکنگ سبزی سے بھر ے مزدا ٹرک سے سبزی میں چھپائی گئی46کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے 01فرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران754 کلو گرام چھالیہ،576 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ 490پیکٹ انڈین گٹکا اور متفرق اشیا برآمد کرلی گئیں ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی چیکنگ اوروندر(بلوچستان)شہر کے قریب مختلف چھاپوں میں غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا1لاکھ 35ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر لیاگیا۔سپر ہائی وے (کراچی)سے دوران چیکنگ چار مختلف ٹرکو ں سے 29,686کلو گرام چھالیہ برآمد کر تے ہو ئے 08افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ،ایرانی ڈیزل، متفرق اشیا،05 عددمزدا ٹرک اور09افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی چھالیہ،ایرانی ڈیزل ا ور متفرق اشیا کی مالیت تقریبا330ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔


