13لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے،مراد سعید

اسلام آباد ,وفاقی وزیر ریلوے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 13لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے اور پنشن تقسیم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔جمعہ کو وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے 13لاکھ پنشنرز کو واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بزرگ پنشنرز کی سلامتی کو پورا احساس ہے، بڑی عمر کے لوگوں کیلئے کورونا وائرس نہایت مہلک ہے اور حکومت اپنے بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئے کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 13لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے اور پنشن تقسیم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں