ہم پر تنقید کرنے سے کسی کی قد کاٹ میں اضافہ اور نوکری پکی ہوجاتی ہے تو وہ اپنی محنت جاری رکھیں،اے این پی

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ 25اکتوبر کو کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام جلسہ عام حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین کی پاسداری سلیکٹیڈوزیراعظم اور ان کے ٹولے سے جان خلاصی کا سبب بنے گا گوجرانوالہ اور کراچی میں کامیاب جلسہ عام سے حکمران بوکھلاگئے اے این پی پر تنقید کرنے سے کسی کی قد کاٹ میں اضافہ اور نوکری پکی ہوجاتی ہے تو وہ اپنی محنت جاری رکھے عوامی نیشنل پارٹی جمہور کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہوئے سیاسی جمہوری قوتوں کے سنگ ہر میدان کا مردانہ وار مقابلہ کیلئے ہمہ وقت تیاررہے گی اسد خان اچکزئی کی باحفاظت بازیابی ریاست اورحکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے باچاخان مرکز میں ضلع کوئٹہ کے ضلعی کابینہ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر جمال الدین رشتیا منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں 25 اکتوبر کوئٹہ میں منعقدہ جلسہ عام تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلاس میں اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے شانہ بشانہ جلسہ کامیابی بارے ہر ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے جلسہ کامیابی کو یقینی بنایا جائیگا دریں اثنا پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کااجلاس باچاخان مرکز پشین میں زیر صدارت ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ منعقد ہوا جس میں اے این پی کے صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین رکن مرکزی کمیٹی عبیداللہ عابد صادق کاکڑ عبدالباری غرشین عبدالخالق ملک فضل کاکڑ پشتون خوا میپ کے عیسی روشان نصیر ننگیال جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالکریم پیپلز پارٹی کے نادرخان مسلم لیگ ن کے نیک محمد آغا ولی اللہ کاکڑ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں 25 اکتوبر جلسہ عام بارے تیاریوں پر غور و خوض ہوا اور جلسہ میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور آرا زیر بحث لایا گیا بعد ازاں پشین بازار میں 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے زیراہتمام جلسہ عام بارے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں