5سال حکومت کرنے والوں کی جانب سے گوادر اور بلوچستان کی پسماندگی پر تقریر کرنا حیرانی کی بات ہے، جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ بلوچستان میں صرف پشتونخوامیپ، بی این پی مینگل اور نیشنل پارٹی ہی نہیں۔ یہاں الحمداللہ تمام لوگ اپنے قبائل سیاسی اور جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں 5 سال حکومت میں گزار کر پھر گوادر اور بلوچستان کی پسماندگی پر تقریرکرنا حیرانی کی بات ہے۔ ہماری اتحادی حکومت بلوچستان میں 40 نشستوں کے ساتھ نمائندگی کر رہی ہے،پی کے میپ اور نیشنل پارٹی پانچ سال نون لیگ کے ساتھ اقتدار میں رہی۔ ہمیں بتائیں کہ سی پیک کے کون سے میگا پروجیکٹس، نیشنل ہائے اور موٹروے کے منصوبے بلوچستان لائے گئے۔ جام کمال خان نے کہاکہ نولنگ ڈیم، وندر ڈیم، برج عزیز ڈیم کوئٹہ، ویسٹرن سی پیک روٹ ژوب تا کوئٹہ، کراچی چمن شاہراہ، مکران کی سڑکیں اور الیکٹرک گرڈ کے منصوبوں پر 2013 سے 2018 تک کام کا آغاز کیوں نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں