مادر ملت کی بجائے کیا ایوب اور مشرف زندہ باد کے نعرے لگاتا؟کیپٹن (ر)صفدر

کراچی:ضمانت پر رہا ہونے والے کیپٹن(ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی ایجنٹوں پر کام کرنے والوں کا راستہ روکیں گے، مادر ملت فاطمہ جناح کا الیکشن بھی چوری ہوا تھا۔ جب الیکشن چوری ہوتا ہے تو ریاست کمزور ہوجاتی ہے۔کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ مجھ پر الزام لگا کہ مادر ملت زندہ باد کے نعرے کیوں لگائے، مادر ملت کی بجائے کیا ایوب اور مشرف زندہ باد کے نعرے لگاتے۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی و غیر آئینی کام کرنے والوں کے راستے روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وکلا برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے قانون اور آئین کے آگے سرتسلیم خم کیا اور گرفتاری دی، نواز شریف کا پیغام آئین اور جمہوریت کے دفاع کے لیے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں