سکھر ،قرنطینہ سینٹر میں تمام مسافروں کی اسکریننگ کاعمل مکمل

سکھر ،قرنطینہ سینٹر میں تمام مسافروں کی اسکریننگ کاعمل مکمل
سکھر:سکھر کی لیبرکالونی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں تمام مسافروں کی اسکریننگ کاعمل مکمل کرلیا گیا ہےڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق 815 مسافروں کے بلڈ سیمپلز ٹیسٹ کیلئے کراچی بھجوائے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کی گئی ہدایات کے مطابق سکھر شہر میں تمام مارکٹیں بند ہیں اور ٹریفک معمول سےانتہائی کم ہےڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق ہوٹلوں پر کسی کو کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہے، لوگوں کو کھانا پارسل لے جانے کی اجازت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں